گوتم گمبھیر کشمیری رہنما میر واعظ کی ٹوئٹ پر سیخ پا

Gambhir-and-Mirwaiz-640x403

لندن: چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد کشمیر کے علیحدگی پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی جس پر بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر سیخ پا ہوگئے۔

میر واعظ فاروق نے جیت پر ٹویٹ کرت ہوئے کہاکہ "ہر طرف آتش بازی ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ عید قبل از وقت آگئی۔ بہتر کھیلنے والی ٹیم کا دن رہا۔ پاکستانی ٹیم کو جیت کی مبارکباد۔"

میر واعظ کی ٹویٹ پر سابق کپتان گوتم گمبھیر نے کہا کہ "میر واعظ آپ کے لیے ایک تجویز ہے۔ آپ سرحد پار کر کے اس پار کیوں نہیں چلے جاتے؟ وہاں آپ کو بہتر پٹاخوں اور عید کا جشن ملے گا۔ میں پیکنگ میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں۔"

میر واعظ فاروق اور گوتم گمبھیر کی ٹوئٹس پر دونوں جانب سے سوشل میڈیا پر کافی ردعمل دیکھنے میں آیا۔ سما

Mirwaiz Umar Farooq

Indian cricketer

Gautam Gambhir

kashmir leader

Tabool ads will show in this div