اپوزیشن لیڈر کی صدر ممنون کے خطاب پر کڑی تنقید

ویب ایڈیٹر:


اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نےصدرممنون حسین کے پارلیمنٹ سے خطاب پرکڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر نے حکومت کی لکھی ہوئی تقریر پڑھی اور حکومت نے صدر کے ذریعے اپنی کارکردگی عوام تک پہنچائی ۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی مایوس کن پارلیمانی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دینا باعث تعجب ہے۔ صدر کو توانائی کی صورتحال پر حقائق نہیں بتائے گئے نہ ہی خطاب میں غربت کا مسئلہ اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے خطرات سے بچنے کے لیے بھی کوئی حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔ اچھا ہوتا کہ صدر صوبوں کو بھی کوئی ڈائریکشن دیتے۔

اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 25 فیصد اضافہ جبکہ پولیس کی تنخواہیں دگنی ہونی چاہئیں ۔ خورشید شاہ نے خارجہ پالیسی پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویزدیتے ہوئے کہا کہ اے پی سی میں عسکری قیادت بھی شریک ہو۔سماء

پر

climate

koreans

dacoit

اپوزیشن لیڈر

Tabool ads will show in this div