وزیراعظم نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کردیا

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیراعظم نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کردیا، خصوصی تقریب میں پنجاب، کے پی کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز، بلوچستان کے وزیراعلیٰ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے میاں نواز شریف کے ساتھ بٹن دبا کر منصوبے کا آغاز کیا۔

اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، گورنر پنجاب، رفیق رجوانہ، گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ، گورنر کے پی کے سردار مہتاب، وزیراعلیٰ پرویز خٹک، مولانا فضل الرحمان، اعجاز الحق، راجہ ظفر الحق سمیت ارکان پارلیمنٹ، وفاقی وزراء اور غیر ملکی سفیروں نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم نواز شریف نے تمام سیاستدانوں کے ساتھ ملک کر راولپنڈی اسلام آباد منصوبے کے افتتاح کیلئے بٹن دبایا، اس موقع پر شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

عوامی منصوبہ 43 ارب روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا، جو 23 کلو میٹر پر محیط ہے، راولپنڈی میں 10 جبکہ اسلام آباد میں 14 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، منصوبے کے راستے میں 13 انڈر پاسز آئیں گے، شہریوں کی سہولت کیلئے 7 منزلہ کمانڈ اینڈ کنٹرول بلڈنگ بنائی گئی ہے، اس میں 3 منزلیں پارکنگ کیلئے مختص ہوں گی، جہاں 350 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہوگی، میٹرو بس میں سفر کرنیوالے مسافر یہاں گاڑی پارک کرسکتے ہیں۔ سماء

CNIC

eid

biden

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div