ریٹائرڈ جرنیل کو گورنر سندھ بنانے کے حق میں نہیں، خورشید شاہ

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : خورشید شاہ کہتے ہیں گورنر سندھ کی تبدیلی پر پیپلزپارٹی سے مشاورت ہونی چاہئے، ریٹائرڈ جرنیل کو گورنر بنانے کے حق میں نہیں، یہ عہدہ کسی سیاسی شخصیت کے پاس ہونا چاہئے۔

اسلام آباد میں سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کا علم نہیں، کچھ عرصہ قبل وزیراعظم سے اس پر بات ہوئی تھی، گورنر کی تبدیلی وفاق کا اختیار ہے، پیپلز پارٹی معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی تاہم مشاورت ضرور ہونی چاہئے۔

پی پی پی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ گورنر کی تعیناتی سے متعلق اعتماد میں لینے کی درخواست کی تھی، وزیراعظم نے معاملے پر اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کروائی ہے، عہدے پر ریٹائرڈ جرنیل کو لگانے کے حق میں نہیں، اگر ایسا ہوا تو فوج سے متعلق اچھا تاثر نہیں جائے گا، گورنر سندھ کسی سیاسی شخصیت کو ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم بھی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے عہدہ چھوڑنے کی اپیل کرچکی ہے تاہم انہوں نے تاحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ڈاکٹر عشرت العباد کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے رہا ہے جبکہ وہ مشرف دور سے اس عہدے پر فائز ہیں اور سندھ کے طویل ترین گورنر ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ سماء

سندھ

D-Chowk

protect

trapped

Tabool ads will show in this div