وزیراعظم نواز شریف کا کراچی میں میٹرو بس منصوبے کا اعلان

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں میٹرو بس منصوبے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں آئندہ 3 سالوں میں بجلی کی قلت ختم اور قیمتوں میں مزید کمی کردیں گے، جمہوری حکومت کے دور میں بھی ملک نے ترقی کی، ایٹمی طاقت بنا، اب ملک میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، ہم رہیں گے یا دہشت گرد، اور انشاء اللہ ہم ہی رہیں گے، دہشت گردی اور دہشت گرد ختم ہوں گے۔

اسلام آباد میں میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے راولپنڈی والوں سے حنیف عباسی کی شکست پر شکوہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ  حنیف عباسی نے شکست کے باجود پنڈی والوں کو میٹرو بس منصوبہ دیا، جیت جاتے تو یہاں ہیلی کاپٹر دیتے، منصوبے کی بدولت اب بچے 15 منٹ میں اسکول اور گھر پہنچیں گے۔

میاں نواز شریف بولے کہ نيا پاکستان خدا کے فضل و کرم سے بن رہا ہے، منصوبہ دیکھنے والے حیران نہ ہوں، ماشاء اللہ ضرور کہیں نظر لگ جاتی ہے، پاکستان نے ہمیشہ جمہوری ادوار میں ترقی کی، جمہوریت ہمیشہ ڈیلیور کرتی ہے، اسے اپنا کام کرنے دینا چاہئے، جمہوری دور میں ہی پاکستان ایٹمی طاقت بنا، تمام جنگیں آمریت کے دور میں ہوئیں، جمہوریت کے دور میں کبھی کوئی جنگ نہیں ہوئی۔

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں میٹرو بس منصوبہ بنانے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ کراچی کے عوام کو اچھی سواری کا تحفہ دیں گے، شہر قائد کی روشنیاں بحال ہورہی ہیں، موٹر وے لاہور سے کراچی کی طرف بڑھ رہا ہے، رواں سال منصوبے کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ خٹک صاحب کہیں تو پشاور میں بھی میٹرو بس بنائیں گے۔

انہوں نے حکومت کے آئندہ 3 سالوں میں بجلی بحران کے خاتمے اور قیمتوں میں کمی کا بھی دعویٰ کیا، خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء تک مزید 7 ہزار میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہوگی، مگر ہم ساڑھے 10 ہزار میگا واٹ کے منصوبے بنارہے ہیں، گیس سے 3600 میگا واٹ بجلی بنانے کے منصوبے شروع کررہے ہیں، چند ماہ کے دوران بجلی ساڑھے 3 روپے فی یونٹ سستی کرچکے، مزید بھی کریں گے۔

میاں نواز شریف یہ بھی بولے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں، اگر چاہتے تو خزانہ بھر سکتے تھے مگر وزراء کو عوام تک ثمرات پہنچانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی قيادت نے ضرب عضب سے متعلق اہم فيصلہ کيا، نيشنل ايکشن پلان پر سب اکٹھے ہیں، دہشت گردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا، تخریب کاروں کیخلاف جنگ ضرور جیتیں گے، اب ملک میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، ہم رہیں گے یا دہشت گرد، اور انشاء اللہ ہم ہی رہیں گے، دہشت گردی اور دہشت گرد ختم ہوں گے، عوام کو مطمئن رہنا چاہئے، حکومت ہر شعبے میں اپنا کام کررہی ہے، دہشت گردوں نے مستونگ میں بزدلی کا بدترین مظاہرہ کیا، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ سماء

burger

CNIC

tragic

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div