سماء نے ایس آئی ٹی ایسٹ کے غیر قانونی کارناموں کا پردہ چاک کردیا

ویب ایڈیٹر

کراچی : سماء انویسٹی گیشن یونٹ نے ایک اور تہلکہ خیز خبر نکال لی، کراچی میں پولیس کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم ایسٹ کا پردہ چاک کردیا، اہلکار غیر قانونی حراست اور جعلی مقابلوں میں ملوث نکلے، گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھادی۔

سماء انویسٹی گیشن یونٹ نے قانون کے رکھوالوں کے غیر قانونی کارناموں کا پردہ چاک کردیا، اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کراچی ایسٹ شہریوں کی غیر قانونی حراست اور جعلی مقابلوں میں ملوث نکلی، اغوا برائے تاوان کیس میں گرفتار پولیس افسر نے اہم انکشافات کردیئے۔

فیصل جعفری اور ایس آئی ٹی کی ٹیم کو اغواء کے الزام میں گرفتار کیا گیا، ملزم نے سنسنی خیز انکشافات میں بتایا کہ شاہراہ فیصل پولیس نے نوجوان کو جعلی مقابلے میں مارا،ایس ایچ او ندیم بیگ عبدالرحمان نامی لڑکے کو تھانے لایا، عبدالرحمان سے اسلحہ برآمد ہوا تھا، اسے رات گئے دارالصحت اسپتال چوکی کے قریب مقابلے میں مار ڈالا۔

اے ایس آئی فیصل جعفری کا کہنا ہے کہ ندیم بیگ کے خلاف قتل کی تحقیقات کی جائیں۔

ایک اور گرفتار ملزم اے ایس آئی عارف نے بتایا کہ ایس آئی ٹی میں شہریوں کو اٹھا کر لایا جاتا ہے، اسکول ڈیوٹی کے کوڈ سے شہریوں کو سیل سے باہر رکھا جاتا ہے، عدالتی چھاپے سے بچنے کیلئے اسکول ڈیوٹی کا کوڈ استعمال ہوتا ہے، ایس ایس پی ایسٹ کے حکم پر 10، 15 دن تک شہریوں کو رکھا جاتا ہے، گلشن رومی کے سائٹ آفس میں بھی ملزمان کو رکھا جاتا ہے۔

پولیس افسر نے مزید بھید کھولتے ہوئے کہا کہ جو پیسے دے وہ چھوٹ جاتا ہے، نہ دینے پر کسی بھی تھانے میں بند کیا جاتا ہے، ایس ایس پی ایسٹ نے باقاعدہ موبائل ایس پی 3278 الاٹ کر رکھی ہے۔ سماء

ایس

father

Tabool ads will show in this div