بحیرہ عرب میں طوفان کا خدشہ، کراچی میں گرد آلود ہوائیں

ویب ایڈیٹر

کراچی : بحیرہ عرب میں طوفان کے خدشے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، شہر قائد میں تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے ماحول گرد آلود ہوگیا۔

محکمہ موسمیات ساحلی پٹی پر آباد لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں کراچی سے 1600 کلو میٹر جنوب میں ہوا کا کم دباؤ بن رہا ہے جس کے باعث 2 روز کے دوران شدید طوفان کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفان بننے کی صورت میں اسے اشوبھا کا نام دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں جس کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، تیز ہواؤں کے جھکڑ سے ماحول بھی مٹی سے اٹ گیا ہے۔ سماء

burger

kurram

positions

barrels

Tabool ads will show in this div