چیمپئنز ٹرافی فائنل، فاتح ٹیم کیلئے کروڑوں روپے کا اعلان
اوول / دبئی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں فاتح ٹیم کو 23 کروڑ 70 لاکھ کی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری اطلاعات کے مطابق انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں جیتنے والی ٹیم کیلئے 23 کروڑ 70 لاکھ کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے، یونٹ کی مجموعی انعامی رقم سینتالیس کروڑ ستر لاکھ روپے، جب کہ ہارنے والی ٹیم کو گیارہ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ روپے ملیں گے۔
فاتح ٹیم نہ صرف بڑی انعامی رقم وصول کرے گی بلکہ عالمی رینکنگ میں بھی ترقی کرے گی، پاکستانی روپوں میں میگا ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم سینتالیس کروڑ ستر لاکھ روپے بنتی ہے۔
سیمی فائنل ہارنے والی انگلینڈ اور بنگلہ دیش کو بھی فی کس چار کروڑ ستتر لاکھ روپے ملیں گے، جب کہ گروپ اسٹیج میں پیچھے رہ جانے والی ٹیموں کو خاطر خواہ رقم دی جائے گی۔
گروپ اسٹیج میں تیسرے نمبر پر آنے والی آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو پچانوے لاکھ چالیس ہزار روپے اور گروپ اسٹیج پر آخری نمبر پر رہنے والی نیوزی لینڈ اور سری لنکا کو تریسٹھ لاکھ ساٹھ ہزار روپے ملیں گے۔ سماء