عامر خان 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسٹاف رپورٹ:
کراچی:انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنماایم کیوایم عامرخان کو 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کو 11 مارچ کو نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ عامرخان کیخلاف جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کے الزام میں رینجرز کی مدعیت میں عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج تھا۔ تفتیش ایس آئی یو گلبرگ کو منتقل کرنے پرعامر خان کو گزشتہ رات گلبرگ تھانے منتقل کیا گیا تھا۔
ایف آئی آرمیں عامرخان اور ان کے پانچ دیگر ساتھیوں قاضی اسد، رئیس عرف ماما ،شہزاد ملا، عمران اعجاز اور نعیم عرف ملاکو بھی نامزد کیا گیا۔
ایف آئی آر کے تحت عامر خان نے قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث فرحان مُلا، عبید کے ٹو، نادر شاہ اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کو پناہ دی، مقدمےمیں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں ۔ سماء