سانحہ صفورا، 4 ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع، ایک اور ملزم گرفتار

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : سانحہ صفورا میں ملوث 4 ملزمان کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی گئی، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ واقعے میں استعمال ہونے والے 2 پستول برآمد کرلئے۔ دوسری جانب سیکیورٹی اداروں کی کارروائی میں ایک اور دہشت گرد اسد الرحمان عرف ملک کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

سانحہ صفورا میں ملوث سعد عزیز، طاہر حسین، ناصر اور اظہر عشرت کو آج عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے اسماعیلی کمیونٹی پر حملے میں ملوث ایک اور ملزم اسد الرحمان کو بھی گرفتار کرلیا، جس سے اسلحہ اور استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ واقعے میں استعمال ہونے والے 2 پستول برآمد کرلئے، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اسد الرحمان کی ملکیت ہے۔

پولیس کی جانب سے پانچویں حملہ آور کو بھی عدالت میں پیش کیا، جج نے اسد الرحمان کا بھی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسدالرحمان عرف ملک پر پولیس، رینجرز پر حملے، بینک ڈکیتی سمیت 9 مقدمات درج ہیں۔ سماء

اور

Azadi March

ملزمان

ایک

nepra

Tabool ads will show in this div