عارف علوی کا پی ٹی آئی سندھ آرگنائزر کے طور پر کام کرنے سے انکار

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء عارف علوی نے سندھ کے آرگنائزر کے طور پر کام کرنے سے معذرت کرلی، کہتے ہیں انٹرا پارٹی انتخابات ٹیرھی کھیر ہیں، پارٹی چیئرمین کو آگاہ کردیا تھا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماء عارف علوی نے شیڈو بجٹ کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سندھ کے پارٹی معاملات نہیں سنبھال سکتا، آرگنائزر کے طور پر کام کرنے سے معذرت کرلی ہے، پارٹی چیئرمین کو آگاہ کردیا، بطور آرگنائزر کام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کپتان کریں گے۔

وہ کہتے ہیں کہ انٹرا پارٹی انتخابات ٹیڑھی کھیر ہیں، عمران چاہیں تو بھی 6 ماہ میں انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کراسکتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے آرگنائزر یوسف ایوب بھی بطور آرگنائزر کام کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔ سماء

 

کرنے

سے

سندھ

judge

street

Tabool ads will show in this div