پاک فضائیہ ہرچیلنج کا سامنا کرنےکےلیےتیارہے

Jun 17, 2017

air chief

اسلام آباد : ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ ہرچیلنج کا سامنا کرنےکےلیےتیارہے، بہترین تربیت قومی سلامتی کو درپیش خطرات کا سامنا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

ائیروارکالج میں کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نہ صرف ہر چیلنج کو قبول کرتی ہے بلکہ پیشہ وارانہ مہارت سے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچاتی ہے، بلاشبہ بہترین تربیت سے ہی اعلٰیٰ معیارحاصل کیا جا سکتا ہے اور ہمارے تربیتی ادارے اس میدان میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینئر فوجی عہدیدار ہونے کے ناطے آپ کو عصر حاضر کے جغرافیائی سیا سی اور سٹریٹیجک ماحول سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے، جس سے ملکی سلامتی کو درپیش موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نبرد آزما ہونے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یقینًا مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی موجود ہے، باہمی روابط جدید جنگی حکمت عملی کا مرکزی حصہ ہیں اور ہم نے اس تعاون کی بدولت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سماء

AIR FORCE

Air Chief Mashal Sohail Aman

Tabool ads will show in this div