بجٹ عوام دوست نہیں، آئی ایم ایف کا فرمائشی پروگرام ہے،رہنما خورشید شاہ

ویب ایڈیٹر :


اسلام آباد  :   قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کی گئی بجٹ تقرر سے مایوسی ہوئی، یہ بجٹ عوام دوست نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی خواہشات پر پیش کیا گیا۔

قومی اسبملی میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق داڑ کی جانب سے پیش کی گئی بجٹ تقرر کے بعد ایوان میں خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بجٹ پر ردعمل اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ تقریر سے مایوس ہوئی، آئی ایم ایف کی شرائط پر بجٹ پیش کیا گیا ہے،  حکومتی بجٹ تقریر میں 162 صفحوں تک حکومتی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پوری تقریر میں صرف ٹیکس بڑھانے کی باتیں سنی ہیں، دال، چینی، دودھ اور دیگر اشیاء خورد و نوش مہنگی کی گئیں، یہ بجٹ امیر طبقے کا ہے، اور اس میں غریب کیلئے کچھ نہیں رکھا گیا،  جہازوں کی خریداری کیلئے پارٹس سستے کرنے سے عام آدمی کو کیا فا ئدہ ہوگا ۔سماء

کا

آئی

ODIs

D-Chowk

ایف

migrant

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div