کراچي میں آج بھی سات شہري قتل کرديئے گئے
اسٹاف رپورٹر
کراچي: کراچي میں دہشت گردی رکنے کا نام نہیں لے رہی آج بھی سات شہري قتل کرديئے گئے ہيں۔ چکرہ گوٹھ میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
کراچی میں بے گناہوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے۔ فیڈرل بی ایریا، کورنگی، اورنگی اور بلدیہ میں مزيد سات شہري موت کی نیند سلادیئے گئے ہیں۔ دو زخمیوں نے اسپتالوں میں دم توڑ دیا۔
ڈاکس پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث تین ملزمان کو کیماڑی سے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھے۔ تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ سماء