جے آئی ٹی کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں،رانا ثناء
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ جے آئی ٹی کے خلاف نہیں لیکن تحقیقات کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں اور ان تحفظات سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔ جے آئی ٹی کو صرف تیرہ سوالوں کا جواب تلاش کرنا تھا لیکن جے آئی ٹی کہیں اور پہنچ چکی ہے۔