شہباز شریف کی روانگی،چوہدری نثار نےخود گاڑی چلائی

اسلام آباد : پاناما عمل درآمد کیس میں بننے والی جے آئی ٹی کے سامنے چھوٹے میاں کی پیشی سے قبل وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے شہباز شریف سے پنجاب ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی۔ جس کے بعد دونوں رہنما جوڈیشل اکیڈمی کیلئے روانہ ہوئے، وزیراعلیٰ کا پرسنل اسٹاف اور سیکیورٹی عملہ پنجاب ہاؤس میں ہی موجود رہا، جب کہ وفاقی وزیر داخلہ چویدری نثار خود گاڑی چلا کر شہباز شریف کو لے کر جوڈیشل اکیڈمی پہنچے۔