کوئٹہ میں پولیس پھر نشانے پر

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں امن دشمنوں نے  ایک بار پھر پولیس کو نشانہ بنا ڈالا، پولیس موبائل پر فائرنگ سے 4 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پشتون آباد کے ملاعبدالسلام روڈ پر گشت کے دوران پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ دو موٹر سائیکلوں پرسوار 4 ملزمان نے پولیس موبائل پراندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ 



افسوسناک واقعے میں جاں بحق اہلکاروں میں ایک سب انسپکٹر علی محمد ، 2 گن مین عبداللہ، عطاء اللہ اورپولیس موبائل کاڈرائیورعبداللہ شامل ہے۔واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔



دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے پولیس اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات دہشتگردی کے خلاف حکومت کا عزم کمزور نہیں کر سکتے۔ سماء

Tahir-ul-Qadri

defence

Tabool ads will show in this div