یوم علی؛سخت سیکیورٹی انتطامات،موبائل فون سروس اور ڈبل سواری بند
کراچی: دامادِ رسول حضرت علي کرم اللہ وجہہ کا آج یوم شہادت منایا جارہا ہے ۔۔ ملک بھر میں جلوسوں کیلئے سيکيورٹي کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کراچي ،لاہور، حيدرآباد ميں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔لاہور میں موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔ آج تاریخ انسانی کے عظیم سپہ سالار باب العلم اور داماد رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت ہے۔ فاتح خیبر حیدر کرار کو کوفہ کی مسجد میں نماز کی حالت میں شہید کردیا گیا تھا۔جنگ بدر میں پیش پیش اور معرکہ احد میں بے جگری سے لڑ نے والے حضرت علی کرم اللہ وجہہ علی فلسفی، کمانڈر،دوستوں کے دوست اور دشمنوں کے لیے خوف کی علامت تھے۔
يوم علي کے موقع پر فول پروف سيکيورٹي پلان تيارکیا گیا ہے۔ جلوسوں کي حفاظت کے ليے ہزاروں پوليس اہلکاروں کي ڈيوٹياں لگ گئيں۔۔ روٹ کے اطراف عمارتوں پر شارپ شوٹرز تعينات کيے جائيں گے۔۔ لاہور ميں موبائل فون سروس اور موٹرسائيکل کي ڈبل سواري پر بھي پابندي ہوگي،جلوس کے روٹ پر دفعہ ايک سو چواليس نافذ کردی گئی۔ کراچی میں بھی ڈبل سواری بند رہے گی۔
يوم علي پر سيکيورٹي کا کڑا پہرہ ہو گا۔کراچي ميں مرکزي جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر کھارادر ميں ختم ہوگا جس کي سيکيورٹي ساڑھے پانچ ہزار سے زائد اہلکار سنبھاليں گے،جلوس کے راستے ميں عمارتوں پر شارپ شوٹرز تعينات ہوں گے جبکہ ايم اے جناح روڈ اور پريڈي اسٹريٹ عام ٹريفک کيلئے بند رہے گی ۔ کراچی میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں ں شہروں ميں جلوس کے راستوں کو کنٹينرز اور خاردار تاريں لگاکر سيل کرديا گيا، سیکیورٹی کے لیے دو ہزار سے زائد پوليس اہلکاروں تعینات کیے گئے ہیں ۔ شرکا کو واک تھرو گيٹ سے گزارا جائے گا،کيمرے کي آنکھ بھي ہر سرگرمي پر نظر رکھے گي۔
لاہور ميں جلوس کي گزرگاہ پر موبائل سروس بند رہے گي،موٹرسائيکل کي ڈبل سواري پر بھي پابندي عائد کر دی گئی ہے جبکہ سات ہزار اہلکاروں کو جلوس کي سيکيورٹي کي ذمہ داري دی گئی ہے۔ اس دوران رينجرز اسٹينڈ بائي پر رہے گي۔ ہيلی کاپٹر کے ذريعے فضائي نگراني کا بھي بندوبست کيا گيا ہے۔
کوئٹہ ميں جلوس کے روٹ پر تمام دکانيں سيل کردي گئيں۔ شہر میں پوليس کے ساتھ ايف سي بھي سيکيورٹي سنبھالے گي۔ فيصل آباد ميں يوم علي کے بارہ جلوس نکالے جائيں گے جن کی حفاظت کے لیے سترہ سو پوليس اہلکار تعینات ہوں گے۔ ملتان ميں دو ہزار سے زائد اہلکار جلوسوں کي سيکيورٹي پر مامور ہوں گے۔
تیرہ سو چھپن برس چار ماہ اور اٹھارہ دن بعد بھی ان کی شخصیت کی اثرپذیری اور محبت کم نہ ہوئی۔ شہادت علی کا غم دنیا بھر میں یوں منایا جارہا ہے گویا آج ہی کی بات ہو۔ سماء