بھارتی وزارت داخلہ کی غلطی،سوشل میڈیا میں مذاق بن گیا
نئی دہلی : بھارتی وزارت داخلہ کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں حد سے بڑی غلطی نے سوشل میڈیا پر بھارت کو مذاق بنا دیا۔
دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ پر جاری رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی پاکستان کے خلاف پھرتیاں خود اسے کے گلے پڑ گئیں اور لینے کے دینے ہوگئے۔
وزارت داخلہ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اسپین اور مراکش کے درمیان سرحد کی تصویر کو پاکستان سے متصل بھارتی سرحد دکھا کر دنیا بھر میں خوب اپنی جگ ہنسائی کی اور سوشل میڈیا پر اپنا مذاق اڑوایا۔
بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے ایسی تصویر کو شائع کرنے کا مقصد پاکستان اور بھارت کی سرحد پر فلڈ لائٹسں کو اجاگر کرنا تھا، لیکن حقیقت میں یہ تصویر 2006 میں اسپین کے فوٹو گرافر نے کھینچی تھی۔
Home Ministry orders internal investigation into using picture of Spain-Morocco border to show Indian border floodlighting, in annual report pic.twitter.com/zNvwBnaljn
— ANI (@ANI_news) June 14, 2017
واقعہ کی رپورٹس سامنے آنے پر وزارت داخلہ نے غلطی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جب کہ بھارت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد پر اسمگلنگ روکنے کیلئے فلڈ لائٹس نصب کی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مودی سرکار کو غلطی اور فوٹو شاپ تصاویر چھاپنے اور سرکاری پریس ریلیز میں جعلی تصویریں لگانے پر متعدد بار ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سماء