جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، ٹرینوں کی آمدورفت معطل
ویب ایڈیٹر:
جیکب آباد :ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفرایکسپریس کا انجن اور 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، واقعے میں 6 مسافر زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ جیل کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب بم زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس کا انجن اور 3 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں جبکہ 6 مسافر زخمی ہوئے۔
دہشتگردی کی کارروائی میں 200 فٹ سے زائد ریلوے ٹریک بھی متاثر ہوا اور دھماکے کی جگہ پر 5 فٹ سے زائد گہرا گڑھا پڑگیا ۔
ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد چیکنگ کیلئے سکھر سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔ سماء
secret
ny
leftist
piracy
qawwal
تبولا
Tabool ads will show in this div