سمندر میں نہانے پر پابندی لگ گئی

ویب ایڈیٹر:

کراچی:موسم گرما میں ساحل سمندر پر نہانے کے شوقین کراچی کے شہریوں کیلئے ایک بری خبر یہ ہے کہ انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت سمندر میں نہانے پرپابندی عائد کردی۔   

کمشنرکراچی شعیب صدیقی نے سمندر میں نہانے پر پابندی سے متعلق اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس موسم میں سمندر کی لہریں بہت اونچی ہوتی ہیں اس لئے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ شعیب صدیقی کے مطابق پابندی سمندر میں نہانے پر لگائی گئی ہے ، اس کے قریب جانے پر نہیں۔


دوسری جانب پولیس نے ساحل سمندر پر پکنک کیلئے جانے والے افراد کو روکنا شروع کردیا ہے۔



موسم گرما کی چھٹیوں کے باعث پکنک منانے کیلئے ہاکس بے جانے والی فیملیز نےروکنے کیخلاف ماڑی پور روڈ پر احتجاج  شروع کر دیا۔ شہریوں کے احتجاج کے  باعث ماڑی پور روڈ پرٹریفک بلاک ہو گئی۔ سماء

پر

rizvi

Tabool ads will show in this div