سونامی منڈی بہاء الدین میں
ویب ایڈیٹر:
منڈی بہاءالدین: تحریک انصاف کے کپتان عمران خان سونامی کی لہروں کے ساتھ آج منڈی بہاء الدین میں ہلچل مچائیں گے۔
منڈی بہاء الدین کے حلقہ این اے 108 میں ضمنی انتخاب کی مہم پر نکلی پی ٹی آئی آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسے کیلئے قائد اعظم گراؤنڈ میں 80 فٹ اونچا اور 20 فٹ چوڑا اسٹیج بنایاگیا ہے جس پر کپتان کی حافظت کیلئے بلٹ پروف شیشہ بھی نصب ہے۔ حامیوں کیلئے جلسہ گاہ میں 15 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔
جلسے کا رنگ جمنے سے پہلے ہی جماعت اسلامی، مسلم لیگ ن اور ق لیگ کےکارکن پولیس کے پاس پہنچ گئے، تینوں جماعتوں کے کارکنوں کی شکایت ہے کہ تحریک انصاف نے انکے امیدواروں کی تصویروں پرکالک مل دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ سماء
identity
stations
تبولا
Tabool ads will show in this div