حضرت علی کا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

Hazrat Ali Life Pkg 16-06

کراچی: آج تاريخ انساني کے عظيم سپہ سالار باب العلم اور داماد رسول صلي اللہ عليہ وسلم حضرت علي کرم اللہ وجہہ کا يوم شہادت ہے۔ فاتح خيبر حيدر کرار کو کوفہ کي مسجد ميں نماز کي حالت ميں شہيد کرديا گيا تھا۔

دھاڑتے ہوئے شیر سے زیادہ شجیع، فصاحت ایسی کہ تمام زمانوں میں زندہ رہے، خطابت اور تیغ زنی میں وہ یکتا، فیصلوں میں نہایت عادل، گفتگو ایسی کے ہر بات میں علم وحکمت کے موتی جڑے ہوئے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ اپنے زمانے سے بھی بہت آگے تھے۔

جنگ بدر میں پيش پيش اور معرکہ احد میں بے جگری سے لڑے۔ خیبر کو فتح کرکے دنیا کو بتا دیا علی صرف ایک ہی ہے۔ وہ فلسفی تھے، وہ کمانڈر تھے۔ وہ دوستوں کے دوست اور دشمنوں کے لیے خوف کی علامت تھے۔

تیرہ سو چھپن برس چار ماہ اور اٹھارہ دن بعد بھی ان کی شخصیت کی اثرپذیری اور محبت کم نہ ہوئی۔ شہادت علی کا غم دنیا بھر میں یوں منایا جارہا ہے گویا آج ہی کی بات ہو۔ سما

youm e Ali

ISLAM

MUSLIM

martyrdom day

Tabool ads will show in this div