منڈی بہاءالدین کی انتخابی مہم، آصف زرداری کو سب بھول گئے

ویب ایڈیٹر:

منڈی بہاء الدین: لگتا ہے کہ  پیپلز پارٹی کے باغی جیالے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا رنگ دیگر جیالوں پربھی چڑھتا جارہا ہے۔ آصف زرداری اورجیالوں میں دوریاں واضح نظر آنے لگی ہیں۔

منڈی بہاءالدین میں حلقہ این اے 108 کے ضمنی انتخاب کیلئے  سیاسی گہماگہمی عروج پر ہے ، مگر اس گہما گہمی میں  پیپلزپارٹی کے امیدوار شریک چیئرمین آصف زرداری کو بھول گئے۔

انتخابی مہم کے سلسلے میں لگائے گئے بینرز پر پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو، سابق وزیراعظم بینظیربھٹو اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی تصاویر تو موجود ہیں لیکن آصف علی زرداری کی تصوہر ان بینرزپر کہیں نظر نہیں آتی۔ لگتا ہے کہ منڈی بہاء الدین میں مرزا صاحب کا تیرنشانے پرہے۔ پیپلزپارٹی کا جلسہ ہو يا الیکشن آفس زرادری صاحب کو کوئی لفٹ نہیں کرا رہا۔

پارٹی جلسہ ہوا تو حلقے میں جھنڈوں اور پینا فلیکس کی بہار آگئی لیکن  پارٹی کے شریک چیئرمین کو سب بھول گئے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ضمنی انتخاب میں حلقہ این اے 108 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف بشیر کہتے ہیں یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے ۔ سماء

species

identity

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div