شہباز شریف کی کل جے آئی ٹی میں پیشی

Panama Jit Meeting Isb Pkg 16-06

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف اور صاحبزادوں کے بعد اب میاں شہباز شریف کی باری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کل جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سوالات کو حتمی شکل دے دی، جے آئی ٹی ارکان نے  شہزادے سے خط کی تصدیق کیلئے قطر جانے کا فيصلہ کرليا، سپريم کورٹ سے اجازت مانگ لی۔

پانامہ جے آئی ٹی کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی، شریف خاندان کی پیشیوں میں تیزی اب شہباز شریف کی باری ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی 39 بیٹھک لگی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے پوچھ گچھ کیلئے سوالات تیار کر لئے گئے، چھوٹے میاں صاحب ہفتہ کی صبح 11 بجے حاضر ہوں گے۔

شہباز شریف کو بھجوائے گئے نوٹس میں چوہدری شوگر مل، رمضان شوگر مل، حدیبیہ پیپر ملز اور دیگر کاروبار سے متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جے آئی ٹی نے ایس ای سی پی سے پہلے ہی شریف فیملی کی 45 فیکٹریوں کا ریکارڈ منگوارکھا ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اپنی تیسری پیشرفت رپورٹ 22 جون کو سپریم کورٹ میں پیش کرے گی، کپیٹن ریٹائرڈ صفدر 24 جبکہ سینیٹر رحمان ملک 23 جون کو جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔

دوسری جانب جے آئی ٹی نے قطر جانے کا فيصلہ کرليا، سپريم کورٹ سے اجازت مانگ لی، اجازت ملتے ہی 2 ارکان دوحہ روانہ ہوں گے جہاں حمد بن جاسم سے خط کی تصدیق کروائيں گے۔ سماء

PUNJAB

JIT

ATTORNEY GENERAL

PM house

Panama

Ashtar Ausaf

Summon Leaks

Tabool ads will show in this div