قیدیوں کا فرار، ڈاکٹر فاروق ستار کی حکومت پر کڑی تنقید

Farooq Jail Sot 16-06

کراچی : ايم کيو ايم پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار بھی سينٹرل جيل سے قيديوں کے فرار اور منشيات کی برآمدگی پر بول پڑے کہا کہ سینٹرل جیل میں جیمرز موبائل سگنلز کیلئے لگے ہیں ليکن اصل میں جیمرز حکومتی اکابرین کے دماغ پر لگے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار سینٹرل جیل کراچی سے قیدیوں کے فرار اور منشیات برآمدگی کے معاملے پر حکومت پر برس پڑے، کہتے ہیں سینٹرل جیل میں جیمرز موبائل سگنزل کیلئے لگے ہیں لیکن اصل میں جیمرز حکومتی اکابرین کے دماغوں پر لگے ہیں، جتنے جیمرز لگالیں قیدی فرارہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ارکان کی نااہلی پر پردہ ڈالنے کیلئے چھوٹے پولیس اہلکار معطل ہوتے ہيں۔ سماء

CENTRAL JAIL

Prison Break

Tabool ads will show in this div