وزیراعظم ہوتا تو جے آئی ٹی میں نہ جاتا
کراچی : قائد حزب اختلاف کہتے ہیں نواز شریف کی جگہ ہوتا تو بطور وزیراعظم جے آئی ٹی میں نہ جاتا، میاں صاحب کے پاس کوئی سچائی نہیں، عوامی عدالت میں جانے کی صرف باتیں ہیں، اگر وہ سچے ہیں تو اعلان خریں اور الیکشن کرائیں۔
کراچی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی جگہ ہوتا تو بطور وزیراعظم جے آئی ٹی میں نہ جاتا، ان کے پاس کوئی سچائی نہیں، نیشنل اسمبلی تحلیل کا صوبائی اسمبلی پر اطلاق نہیں ہوتا، وزیراعظم کو فلیٹس کی منی ٹریل دینی ہے، کلثوم نواز نے کہا فلیٹس 1995ء میں خریدے، چوہدری نثار نے بھی فلیٹس سے متعلق بات کی تھی۔
وہ کہتے ہیں کہ عوامی عدالت میں جانے کی صرف باتیں ہیں، اگر واقعی نواز شریف سچے ہیں تو اعلان کریں اور الیکشن کرائیں، پاکستان کو بنانا ریپبلک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سماء