سرگودھا،صیاداپنےہی دام میں،دوخودکش حملہ آورہدف سےپہلےہی پھٹ گئے
اسٹاف رپورٹ
سرگودھا : سرگودھا میں دہشت گردی کی کوشش ناکام ٹارگٹ سے پہلے ہی بارودی مواد پھٹنے سے خود کش بمبارسمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
سرگودھا بڑی تباہی سے بچ گیا ، خیام چوک کے قریب دہشت گردی کی کوشش ناکام بن گئی، خودکش بمبار سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے، عینی شاہدین کے مطابق دھماکا بارودی جیکٹ کے پھٹنے سے ہوا، جب کہ ڈی پی او سرگودھا سجاد منج کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد سے بارودی مواد مس ہینڈل ہوا ہے جس کے باعث دھماکا ہوگیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد کے نمونے حاصل کر لئے ہیں، مزید تحقیق کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔ سماء