سلمان خان کا کترینہ پر اعتماد برقرار

Jun 16, 2017

1

ممبئی : سلمان خان کا کترینہ کیف پر اعتماد برقرار ہے، بالی ووڈ اداکارہ کا دعویٰ ہے کہ سلمان کو ہمیشہ سے مجھ پر اعتماد تھا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کترینہ کیف کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ سلمان بہت پیار کرنے والے اور لوگوں کی مدد کرنے والے انسان ہیں، سلمان نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور ساتھ کھڑے رہے۔

سلمان خان اور کترینہ کیف، علی عباس ظفر کی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ میں ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہوں گے، فلم رواں سال دسمبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ ویب ڈیسک

انٹرٹینمنٹ

Tabool ads will show in this div