سینٹرل جیل،کالعدم تنظیموں کےدہشتگردوں کی بیرکس میں آپریشن

l_332178_104841_updates

کراچی : سینٹرل جیل کراچی سے قیدیوں کے فرار کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی بیرکس سے تلاشی کے دوران ممنوعہ سامان اور منشیات برآمد کرلی۔ سماء کے مطابق کراچی سینٹرل جیل سے دو دہشت گردوں کے فرار ہونے کے بعد سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کارندوں کی بیرکس کی خصوصی تلاشی لی گئی، جس میں کارروائی کے دوران جیل کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ JAIL FUGITIVE NEW KHI PKG 151-06 SANA اس سے قبل محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) حکام کو موصول ہونے والی تفتیشی رپورٹ کے مطابق سینٹرل جیل سے دہشت گردی کے دو ملزمان کے فرار کی کارروائی ایک دن کا معاملہ نہیں بتائی گئی، بلکہ اس کو مکمل منصوبہ بندی قرار دیا گیا ہے۔ 172.16.22.9_05_20170616110056474 دہشت گردوں نے بیرک کے سریے اور جالی کاٹی، کوریڈور میں آئے اور بیرک کے دروازے سے یہ جا وہ جا، سیکڑوں اہلکاروں کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔ فرار دہشت گرد شیر اور فرعون کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا۔ دونوں نے پچاس پچاس سے زائد قتل کیے، گرفتاری میں مدد پر پچاس لاکھ انعام ملے گا۔ غفلت پر گرفتار اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ ہوگئے۔ کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں کی خصوصی ملاقات پر بھی پابندی لگادی گئی۔ سماء

CENTRAL JAIL

Prison Break

karachi jail

Tabool ads will show in this div