چین نے پاک - افغان ثالثی پر آمادگی ظاہر کردی

sartaj

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین نے دو طرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے پاکستان اور افغانستان کے مابین ثالثی پر آمادگی ظاہر کی ہے،اس مقصد کیلئے چین کے وزیر خارجہ رواں ماہ افغانستان اور پاکستان کے دورے کرینگے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ چین دو ہمسایہ ممالک کے مابین مذاکرات کا انعقاد کریگا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ چین افغانستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی غرض سے ثالثی کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان آستانہ میں ملاقات انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئی۔

دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ الزام تراشیاں کسی مسئلے کا حل نہیں، انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد سازی بڑھانے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین افغانستان اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ سماءْ اے پی پی

CHINA

sartaj aziz

Tabool ads will show in this div