ماتحت عدلیہ میں کرپشن کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف

AXACT TALHKA

اسلام آباد: ماتحت عدلیہ میں کرپشن کا بڑااسکینڈل سامنےآگیا، ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج نے رشوت لینے کا اعتراف کرلیا۔

شوکازنوٹس کے مطابق جج نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں رشوت لینے کا اعتراف کرلیا، ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن پرویزالقادرمیمن نے 50 لاکھ رشوت لینے کااعتراف کیا ہے۔

جج پرویزالقادرمیمن کو معطل کرکے شوکازنوٹس جاری کردیا گیا اور14روزمیں جواب طلب کرلیا گیا ہے، نوٹس کے مطابق جج نےایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل میں شعیب شیخ کورشوت لیکربری کیا۔

پرویز القادر میمن کو شوکاز نوٹس 9 جون کو جاری کیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن 7 جون کو جاری کیا گیا۔

محکمانہ کارروائی اورمعطلی کیخلاف پرویزالقادرمیمن نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جس کی سماعت کل ہوگی۔ سماء

axact

SHOAIB SHEIKH

Fake Degree Case

Tabool ads will show in this div