قطر سعودی عرب تنازعہ، پارلیمانی کمیٹی نے پالیسی دیدی

Ayaz Sadiq Lhr 08-05 اسلام آباد: قطر سعودی عرب تنازعہ میں پاکستان جاندار ہی رہے، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے پالیسی دیدی، مسئلہ جی سی سی سطح پر طے کرنے کی تجویز بھی دیدی ۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اسپیکر ایازصادق کی زیرصدارت ہوا، جس میں خلیجی ممالک کی کشیدہ صورتحال اور کلبھوشن یادیو کے معاملے پرغور کیا گیا ۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایازصادق نے کہا کہ کمیٹی کو کالعدم تنظیموں کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں سمیت وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ایاز صادق نے کہا پاکستان نے قطر سعودی تنائومیں جی سی سی سطح پر طے کرنے کی تجویز دی ہے۔ البتہ امت مسلمہ کے لیے ضرورت پڑنے پر پاکستان کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

اسپیکرنے کہا سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں روکنے کے لیے سفارشات آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گے۔ سماء

AYAZ SADIQ

SAUDIA ARAB

NATIONAL SECURITY COMMITTEE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div