چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے بنگلا دیش کو 9 وکٹ سے شکست دے دی
برمنگھم: چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کو 9 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ ایبجسٹن میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگال ٹائیگرزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے تھے۔ جس کے جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز نے اچھی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی، شیکر دھون 46 کے انفرادی جبکہ 87 کے مجموعی اسکور پر پویلین مشرفی مرتضیٰ کا نشانہ بن کر پویلین روانہ ہوئے۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کمان سنبھالی اور روہت شرما کے ہمراہ اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل تک رسائی دلوائی، روہت شرما 123 اور ویرات کوہلی نے 96 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ویرات کوہلی نے میچ میں 8 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔
اس سے قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کربنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تو تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا بنگال ٹائیگرزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے تھے ۔ سماء