عرفان اللہ مروت کی دوبارہ انتخابات کیخلاف درخواست خارج

5

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سابق ممبر سندھ اسمبلی عرفان اللہ مروت کی جانب سے دائر نظرثانی کی درخواست خارج کردی۔

سپریم کورٹ نے سابق لیگی ایم پی اے عرفان اللہ مروت کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ایس 114 میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا، ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی نے عرفان اللہ مروت کی کامیابی چیلنج کی تھی۔

عرفان اللہ مروت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی، جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے نظرثانی کی درخواست خارج کردی۔ سماء

 

rauf siddiqui

Irfan ullah marwat

PS 114 karachi

Tabool ads will show in this div