کوئٹہ،دہشتگردوں کی دکان پر فائرنگ،5 افراد جاں بحق

ویب ایڈیٹر :


کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سرکلر روڈ پر دہشت گردوں کی دکان پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی، قتل کیے جانے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔

کوئٹہ کے علاقے سرکلر روڈ پر موٹر سائیکلوں سوار دہشت گردوں نے دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے پانچ افراد کو قتل، جب کہ متعدد کو زخمی کرددیا، جس کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹا بھی شامل ہیں، فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سرکلرروڈ، مشن روڈ، سورج گنج بازار اور ملحقہ علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہوگئے۔

دہشت گردی کے واقعہ کیخلاف دکانداروں اور تاجروں نے بازار اور مارکیٹیں بند کر دیے ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے شہر بھر کی ناکا بندی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے بھی واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔ دوسری جانب نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک اور مجلس وحدت مسلیمن کی جانب سے تین روز سوگ اور شٹر ڈاؤن  ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔  سماء

کی

پر

expats

Tabool ads will show in this div