بحیرہ عرب میں طوفان، کراچی کا ساحل بھی متاثر ہونے کا خدشہ
اسٹاف رپورٹ :
کراچی : بحیرہ عرب میں طوفان کے خدشہ کے باعث محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی، بحیرہ عرب میں ہلکا دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہورہا ہے، جو کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں شدید ڈپریشن کی شکل اختیار کرجائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہلکا دباؤ ابھی کراچی سے بارہ سو کلو میٹر دور ہے، ڈی جی غلام رسول کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات لمحہ بہ لمحہ تبدیلیوں کا جائزہ لے رہا ہے اور ایڈوائزری بھی جاری کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طوفان آنے کی صورت میں سب سے پہلے کراچی، بدین، ٹھٹہ اور سجاول کے علاقے متاثر ہونگے، جس کے بعد بلوچستان میں پشین، گوادر اوڑمارہ اور جیوانی کے علاقے متاثر ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں مچھیرے منگل دوپہر سے جمعرات تک جب کہ بلوچستان میں مچھیرے بدھ سے جمعہ تک کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔ سماء