کےپی کےبلدیاتی انتخابات،وزیراعلیٰ نےکل جماعتی کانفرنس طلب کرلی
اسٹاف رپورٹ
پشاور : خیبرپختونخواء کے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے نو جون کو کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی۔
صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں پارلیمانی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی، بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق تمام جماعتوں سے سفارشات لیکر الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائیں گئی۔
دوسری جانب حکومت مخالف سہ فریقی اتحاد کے صدر میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں شرکت کی کوئی دعوت نہیں دی گئی، دعوت ملنے پر اتحادیوں کی مشاورت سے شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سماء