سینٹرل جیل سے کالعدم جماعت کے 2 قیدی فرار

jail fugitive khi brk 14-06

کراچی: سینٹرل جیل سے کالعدم جماعت کے 2 خطرناک قیدی فرار ہوگئے۔

گزشتہ ماہ ایک خاتون نے جیل کی دیوار پھلانگنے کی کوشش کی لیکن حکام کی آنکھیں نہ کھلیں آج جیل سے فرعون اور شیر بھاگ نکلے، سینٹرل جیل میں قید کالعدم جماعت کے 2 خطرناک قیدی گزشتہ رات جیل سے فرار ہوگئے، سریاکاٹ کرنیو کورٹ بلڈنگ سے فرار ہونے والے قیدیوں میں فرعون اور شیر نامی ملزم شامل ہیں۔

جیل حکام کے مطابق قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، دونوں قیدی گزشتہ رات جیل توڑ کر فرار ہوئے تاہم قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اُن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

آئی جی جیل نصرت منگن نے جیل سپرانٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ سمیت 12 اہلکاروں کو معطل کردیا، دوسری جانب وزیرجیل ضیاء الحسن نے بھی سخت ایکشن لیا اور رپورٹ طلب کرتے ہوئے معطل افسران اور اہلکاروں کی خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ جیل پولیس کی غفلت پورے ڈیپارٹمنٹ کے لئے باعث شرمندگی ہے۔ سماء

CENTRAL JAIL

Tabool ads will show in this div