گلگت بلتستان انتخابات، میدان سج گیا

ویب ایڈیٹر

چیلاس:گلگت بلتستان میں انتخابات کا میدان سج گیا۔ قانون سازاسمبلی کی 24 نشستوں کیلئے پولنگ جاری ہے۔

گلگت بلتستان کے7اضلاع میں24نشستوں پرپولنگ کیلئے 268امیدوارمیدان میں ہیں۔ قسمت آزمانے کیلئے آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد بھی میدان میں ہے۔ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اورتحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

 گلگت بلتستان اسمبلی میں خواتین کی6اورٹیکنوکریٹس کی3نشستیں مختص ہیں۔ رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد  6لاکھ18ہزار364ہے۔ انتخابات میں 47 فیصد خواتین حق رائے دہی استعمال کریں گی۔ ایک ہزار ایک سو 43 میں سے 282 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 269 کو حساس قراردیا گیا ہے۔

انتخابات کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی انتطامات کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ 303 فوجی افسران کو مجسسٹریٹ کے اختیارات دیے گئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسرکوبھی مجسٹریٹ کےاختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔

پولنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔سماء

universities

Tabool ads will show in this div