کوئٹہ میں شٹر ڈاؤٴن، ڈبل سواری پر بھی پابندی

ویب ایڈیٹر:

کوئٹہ:شہرمیں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی۔ پولیس نے شہر بھر کی ناکا بندی کرتے ہوئے موٹرسائیکل سواردہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔

ذرائع محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات کے بعد شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ جس کے تحت ایک ہفتے کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی ہوگی،اس کے ساتھ ساتھ ساتھ پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔

دوسری جانب دہشتگردی کیخلاف دکانداروں اورتاجروں نے بازار اور مارکیٹیں بند کردیں۔ نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک اور مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے 3 روزہ سوگ اور شٹر ڈاؤن  ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں سرکلر روڈ پر واقع دکان پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں جاں بحق ہوگئے تھے۔ سماء

پر

rizvi

Tahir-ul-Qadri

volkswagen

Tabool ads will show in this div