چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل؛ پاکستان آج انگلینڈ سے ٹکرائے گا

Jun 14, 2017

2b

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/SEMI-FINAL-PUBLIC-EXCITEMENT-PKG-14-06-17.mp4"][/video]

کارڈف : چیمپئنز ٹرافی 2017ء کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان آج مضبوط حریف انگلینڈ سے ٹکرائے گا، دونوں قائدین جیت کیلئے پر امید ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی 2017ء کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے کپتان اہم ترین میچ جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے پرامید ہیں۔

2

انگلینڈ ٹورنامنٹ سے سب سے مضبوط ٹیم ہے جسے اسپیشلسٹ بیٹسمینوں جو روٹ، ایلکش ہیلز، کپتان اوئن مورگن اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس کا ساتھ حاصل ہے، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کو شکست دیکر وہ اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر تھی۔

مزید جانیے : انگلینڈکاکون ساکھلاڑی تگڑاہے

پاکستان ٹیم بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد جنوبی افریقا سے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت جبکہ سری لنکا کے خلاف اہم ترین میچ میں 3 وکٹ سے فتح حاصل کرنے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچا، پاکستانی بیٹسمینوں کی غیر تسلی بخش اور غیر یقینی کارکردگی کی وجہ شائقین اور ماہرین دونوں ہی تذبذب کا شکار ہیں۔

CARDIFF, WALES - JUNE 12: Sarfraz Ahmed of Pakistan celebrates victory during the ICC Champions Trophy match between Sri Lanka and Pakistan at SWALEC Stadium on June 12, 2017 in Cardiff, Wales. (Photo by Harry Trump-IDI/IDI via Getty Images)

مزیدچیمپیئنزٹرافی سیمی فائنل؛پاکستان کےکمزورمہرے

کارڈف میں پہلا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، اب تک کی اطلاعات کے مطابق بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، میچ میں جیت کیلئے انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

SEMI FINAL PUBLIC EXCITEMENT PKG 14-06-17

انگلش ٹیم ان کھلاڑیوں میں سے چنی جائے گی۔ اوئن مورگن (کپتان)، معین علی، جونی بیئراسٹو، جیک بال، سام بلنگز، جوز بٹلر، اسٹیفن فن، ایلکس ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل راشد، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ولی، مارک ووڈ۔

پاکستانی الیون کا انتخاب ان کھلاڑیوں میں سے ہوگا۔ سرفراز احمد (کپتان)، احمد شہزاد، اظہر علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، جنید خان، محمد عامر، محمد حفیظ، رومان رئیس، شاداب خان، شعیب ملک۔

ENGLAND

CT2017

Tabool ads will show in this div