جے آئی ٹی نے شہباز شریف کو بھی طلب کرلیا

Jun 13, 2017

Cm Shahbaz Speech Sahiwal 25-05

اسلام آباد: پاناما کیس میں جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی طلب کرلیا ہے۔

پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی جانب سے شہبازشریف کو سترہ جون کی صبح گیارہ بجے جوڈیشل اکیڈمی طلب کیا گیا ہے، شہباز شریف کو حدیبیہ پیپر ملز اور کاروباری دستاویز ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم کو جے آئی ٹی میں طلبی کا نوٹس ملا، میاں نواز شریف کو پاناما کی تحقیقات کیلئے جمعرات کو طلب کرلیا گیا، وزیر اعظم جمعرات 15 جون کو دن گیارہ بجے پیش ہونگے ۔ سماء

JIT

panama case

shabaz shariff