منڈی بہاء الدین، پی ٹی آئی، ن لیگ کارکنوں میں تصادم، متعدد زخمی
اسٹاف رپورٹ
منڈی بہاء الدین : منڈی بہاء الدین کے ضمنی اليکشن ميں سياسی محاذ گرم ہوگيا، پی ٹی آئی اور ن ليگ کے کارکن گتھم گتھا ہوئے تو متعدد افراد کو چوٹيں بھی آئيں، رينجرز نے پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کيا۔
ضمنی اليکشن ميں سياسی محاذ گرم، متوالے اور کھلاڑی ايک دوسرے پر برہم نظر آئے۔
اين اے 108 منڈی بہاء الدين ميں انتخابی دنگل سجا تو گرمی کيساتھ سياسی پارہ بھی چڑھ گيا۔
پولنگ اسٹيشن نمبر 138 ميں کارکن گتھم گتھا ہوگئے، کشيدگی بڑھ تو پوليس بھی حرکت ميں آگئی، معاملات بے قابو ہوئے تو رينجرز نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کنٹرول کی۔
منڈی بہاء الدین کے ديگر پولنگ اسٹیشنز پر بھی سياسی جماعتوں کے کارکنوں ميں تصادم ہوا، جس ميں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ سماء