منڈی بہاء الدین ضمنی الیکشن میں اسلحے کی کھلے عام نمائش

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

منڈی بہاء الدین : منڈی بہاء الدین میں ضمنی الیکشن کے بجائے جنگ کا ماحول نظر آیا، این اے 108 کے ضمنی انتخابات ميں ضابطہ اخلاق کی دھجياں اڑادی گئیں، ن ليگ اور پی ٹی آئی کے کارکن پابندی کے باجود اسلحے کے ساتھ دندناتے رہے۔

منڈی بہاء الدین ميں ضمنی انتخاب يا جنگ کی صورتحال، کلاشنکوف ہاتھ ميں تھامے، سيکڑوں گولياں کمر پر باندھے، لمبا چوڑا شخص خوف و دہشت پھيلاتا رہا۔

سماء کی خبر پر وزير قانون پنجاب نے نوٹس لیا، کہتے ہیں ن ليگ کو بدنام کرنے کی سازش ہوسکتی ہے، گرفتاری کے بعد معلوم ہوگا يہ کون ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری نے ن ليگ پر خوف و ہراس پھيلانے کا الزام لگايا اور رينجرز سے نوٹس لينے کا مطالبہ کيا۔

دوسری  جانب پی ٹی آئی اميدوار طارق تارڑ خود بھی مسلح کارکنوں کے ساتھ  اين اے 108 کے پولنگ اسٹيشنز کا دورہ کرتے رہے، انتخابات کے دوران اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی کے باوجود سياسی جماعتوں کے ارکان ضابطہ اخلاق کی دھجياں اڑاتے رہے۔ سماء

 

turkish

identity

Tabool ads will show in this div