پی پی پی، اے این پی، جے یو آئی دھاندلی میں ملوث اور منافق ہیں، عمران خان

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : عمران خان نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار پر سہ فریقی اتحاد کو شديد تنقيد کا نشانہ بنايا ہے، پيپلز پارٹی، اے این پی اور جے یو آئی منافق جماعتیں ہيں۔

جوڈیشل کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ 3 پارٹیاں کہتی ہیں پختونخوا دھاندلی پر حکومت مستعفی ہو، اے این پی، پی پی، جے یو آئی نے نواز شریف کا استعفیٰ نہیں مانگا، یہ تینوں جماعتیں سب سے بڑی منافق ہیں، الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سب سے زیادہ دھاندلی کی۔

وہ بولے کہ انتخابات کرانا حکومت نہیں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی، ہم ری الیکشن کیلئے تیار ہیں، ن لیگ 4 حلقے نہیں کھول رہی، آئندہ الیکشن فوج کی زیرنگرانی کرانے کیلئے بھی تیار ہیں۔ سماء

فٹبال

آئی

Murder

policy

successor

عمران خان

hangu

Tabool ads will show in this div