مہنگائی کی شرح 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئی
نئی دہلی : بھارت میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں کمی لائے جانے کے باعث مئی میں مہنگائی کی شرح 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔
بھارت میں مئی میں کنزیومر پرائس انڈیکس سالانہ بنیادوں پر اپریل کے مقابلے میں 2.18 فیصد اضافہ ہوا۔
بھارتی وزارت شماریات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں رئیل فوڈ پرائسز میں 1.05 فیصد کمی آئی تاہم اپریل میں ان میں 0.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اے پی پی