منڈی بہاءالدین ضمنی انتخاب، مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

ویب ایڈیٹر:


منڈی بہاؤالدین:منڈی بہاؤ الدین میں این اے 108 کی نشست پر ضمنی انتخان کیلئے ووٹ ڈالنے کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار نے میدان مار لیا،  جب کہ پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر ہے۔


این اے  108 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ممتاز احمد تارڑ نے میدان مار لیا،  ممتاز احمد تارڑ 77 ہزار سے زائد  ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ تحریک انصاف کے طارق تارڑ   40 ہزار سے زائد  ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور  پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف بشیر  29 ہزار سے زائد   ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہے۔

حلقہ این اے 108 میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 53 فیصد رہا، ممتاز تارڑ  کی  اپنے حریف تحریک انصاف کے امیدوار طارق تارڑ پر برتری لینے کی خبر نے ن لیگی کارکنوں میں نئی روح پھونک دی اور کارکنان جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے ،  ڈھول کی تھاپ پر   بھنگڑے ڈالے اور آتش بازی کی۔

فتخ کا جشن مناتے لیگی کارکنوں نے تمام قوانین بلائے طاق رکھتے  ہوئے آزادنہ اسلحے کی نمائش بھی کی۔ واضع رہے کہ منڈی بہاءالدین کی نشست کچھ عرصہ پہلے تحریک انصاف کے رہنما  اعجاز  چوہدری کی نا اہلی  پر خالی ہوئی تھی۔

یہ نشست دو تحصیلوں منڈی بہاؤ الدین اور پھالیہ پر مشتمل ہے، جہاں چار لاکھ تین ہزار 269 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، ووٹرز کیلئے 108289 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے، ، جب کہ 44 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرا دیا گیا۔ اس موقع پر پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس اور رینجرز کے دستے بھی امن وامان کی صورت حال قابو کرنے کیلئے تعینات کیے گئے، یہ نشست تحریک انصاف کے رکن قو ی اسمبلی اعجاز چوہدری کی جعلی ڈگری اور پلاٹ اسکینڈل میں نااہلی کے باعث خالی ہوئی۔

ضمنی انتخاب میں گیارہ امیداوار حصہ لے رہے ہیں، جس میں مسلم لیگ ن کے ممتناز احمد، پی ٹی آئی کے محمد طارق، پیپلزپارٹی کے آصف بشیر اور دیگر امیداور شامل ہیں۔ سماء

کی

نے

لیا

جاری

universities

complaint

Tabool ads will show in this div