گرمی کی شدت دو جانیں لے ڈوبی،نہرمیں نہاتے2افراد ڈوب گئے

اسٹاف رپورٹ


لاہور : لاہور مسلم ٹاؤن کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب گئے، جن کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق لاہور میں مسلم ٹاؤن کے قریب پچیس سالہ علي زرناب اور سترہ سالہ حسام پل کے اوپر سے نہر میں چھلانگیں لگارہے تھے، جب دونوں کافی دیر تک نہر سے باہر نہ نکلے تو وہاں موجود  ان کے ساتھیوں نے امدادی ٹیمیوں کو اطلاع کی، جہنوں نے آدھے گھنٹے کی کوششوں کے بعد دونوں کی لاشیں نہر سے نکال لیں اورجناح اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق علی زرناب کا تعلق لاہور کےعلاقے وحدت روڈ سے تھا اور تدریس کے شعبے سے منسلک تھا،جب کہ حسام کا تعلق ٹاؤن شپ سے تھا اور وہ طالب علم تھا۔ سماء

کی

گئے

gandhi

woods

haq

گرمی

Tabool ads will show in this div