پاکستان سمندروں کی حفاظت کیلئےکردارادا کرتارہیگا،سربراہ پاک بحریہ

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی سمندروں کی حفاظت اور اس کی اصل حالت برقرار رکھنے کیلئے عالمی و قومی کوششوں میں اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے گی، سمندری وسائل بہت زیادہ اہمیت اختیار کرتے جا رہے ہیں،،انہوں نے یہ پیغام سمندروں کے عالمی دن کے موقع پر دیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی میں سمندروں کا عالمی دن نہایت جوش وجذبے سے منایا گیا، عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سرگرمیوں میں پاکستان نیوی کے آفیسرز، سیلرز اور سویلینز نے بھرپور شرکت کی۔

نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ بڑھتی آبادی اور دن بدن کم ہوتے ہوئے زمینی وسائل کے باعث سمندری وسائل بہت زیادہ اہمیت اختیار کرتے جا رہے ہیں، پاکستان کی ساحلی پٹی اور معاشی اقتصادی زون قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، پاک بحریہ سمندروں کی حفاظت اور اس کی اصل حالت برقرار رکھنے کے لئے عالمی و قومی کوششوں میں کردار کرتی رہے گی۔

اس موقع پر منوہڑہ اور سی ویو پر ساحل کی صفائی اور اس سے متعلق آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، جب کہ نیوی کے تعلیمی اداروں، اسپیشل چلڈرن اسکولز میں سیمینارز، کوئز، مقابلہ مضمون نویسی اور لیکچرز کا انعقاد بھی کیا گیا۔ سماء

میں

کی

کا

نے

vote

eid

mehndi

offers

croatia

republic

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div